ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

راولپنڈی میں ٹی20 کی تاریخ رقم، شکست کے باوجود کوئٹہ کا ریکارڈ

راولپنڈی میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی تاریخ رقم ہوگئی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شکست کے باوجود مختصر ترین فارمیٹ کا ریکارڈ بنادیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اس میچ میں سب سے بڑا مجموعی ٹوٹل بن گیا۔

پی ایس ایل کے 28ویں میچ میں مجموعی طور پر 515 رنز بنے جو کسی بھی ٹی ٹوئنٹی میچ کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ 

سلطانز نے پی ایس ایل میں سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

ملتان سلطانز کے 262 رنز کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 253 رنز بنادیے۔

اس سے قبل کسی ایک ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑا مجموعی ٹوٹل 501 رنز تھا۔ جنوبی افریقہ کے ٹی ٹوئنٹی چیلنج میں ٹائٹنز نے 271 اور نائٹس نے 230 رنز بنائے تھے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شکست کے باوجود ایک نیا ریکارڈ بنادیا۔ 

کوئٹہ نے 253 رنز بنا کر دوسری بیٹنگ کا سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے سینٹرل ڈسٹرکٹ نے اوٹیگو کیخلاف دوسری بیٹنگ میں 248 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے جب دونوں ٹیموں نے ڈھائی سو سے زائد رنز بنائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.