پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ذہنی و جسمانی معذور افراد سے زبردستی بھیک منگوانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس نے معذور افراد سے بھیک منگوائے جانے کے سینٹر پر چھاپا مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم خادم حسین معذور افراد سے بھیک منگواتا اور انہیں رہنے کے لیے جگہ فراہم کرتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے گداگری سے حاصل 27 ہزار 300 روپے برآمد ہوئے ہیں، ملزم نے 2 ذہنی معذور افراد سے بھیک منگوانے کا انکشاف کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے معذور افراد کی بازیابی سمیت دیگر تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.