راولپنڈی میں بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈھوک کھبہ میں فائرنگ سے نوجوان ارحم جاں بحق ہوا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان وقاص گلے پر ڈور پھرنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ موہن پورہ میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر بچی جاں بحق ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی اور فائرنگ کے واقعات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے فائرنگ سے جاں بحق ہونے کے واقعات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔
نگراں وزیر اعلیٰ نے کمشنر راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے پیشگی انتظامات کیوں نہیں کیے گئے۔
Comments are closed.