اتوار 2؍صفر المظفر 1445ھ20؍اگست 2023ء

راولپنڈی میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

راولپنڈی میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

راولپنڈی کی اوپن مارکیٹ میں15 کلو آٹے کا تھیلا 2200 سے بڑھ کر 2300 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ فی کلو چینی ایک سو پچپن روپے سے بڑھ کر 160 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

راولپنڈی میں فی درجن انڈے 280 روپے سے بڑھ کر 300 روپے ہوگئے ہیں جبکہ دال مسور 360، ماش 580 اور دال چنا کی قیمت 260 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

فی کلو زندہ مرغی 420 روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ کھلا دودھ 200 روپے لیٹر اور دہی 220 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔

راولپنڈی میں آلو 100، پیاز 80 اور ٹماٹر 130 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.