راولپنڈی کے علاقے بگا شیخاں میں منشیات کے اڈے پر چھاپے کے دوران پولیس کی مبینہ فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
لواحقین نے خاتون کی لاش روات چک بیلی موڑ پر رکھ کر احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی۔
احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) صدر نبیل کھوکھر کے مطابق پولیس ٹیم نے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا، ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی، گاڑی اور خاتون فائرنگ کی زد میں آ گئے۔
چھاپہ مار ٹیم میں پولیس سب انسپکٹر سمیت 10اہلکار شامل تھے۔
Comments are closed.