راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
رواں سیزن میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 2262 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمۂ صحت کے مطابق ہولی فیملی اسپتال میں 51، ڈی ایچ کیو اسپتال میں 16، واہ جنرل اسپتال میں 3 ڈینگی مریض زیرِ علاج ہیں۔
محکمۂ صحت نے بتایا کہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتطامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید 12مقدمات درج، 12چالان ٹکٹ جاری اور1 لاکھ 11 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا جا چُکا ہے۔
ضلعی انتطامیہ نے بتایا ہے کہ ابھی تک ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 4275 مقدمات درج ،631 عمارتوں کو سیل، 1267چالان ٹکٹ جاری، 92 لاکھ 90 ہزار 304 روپے جرمانہ عائد کیا جا چُکا ہے۔
Comments are closed.