راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 میں 18 جولائی تک توسیع دے دی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر 18 جولائی تک پابندی برقرار رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق اس دورانیے میں شہر بھر میں اسلحے کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی جبکہ دفعہ 144 کا اطلاق حساس اداروں، پولیس افسران، خواتین اور بچوں پر نہیں ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کے پیش نظر نالہ لئی کے اطراف بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، اس لیے نالہ لئی میں کوڑا کرکٹ اور تعمیراتی ملبہ پھینکنے پر پابندی عائد ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق حساس تنصیبات، نور خان ایئربیس، انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور قاسم بیس کے اطراف بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق حساس تنصیبات کے آس پاس 5 کلومیٹر کے علاقے میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔
Comments are closed.