بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید پائلٹ میجر محمد منیب افضل کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلیٰ فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔
شہید کا جسدِ خاکی آرمی قبرستان راولپنڈی میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔
واضح رہے کہ پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں فلائنگ مشن کے دوران گرا تھا، شہدا میں پائلٹ میجر محمد منیب افضل، پائلٹ میجر خرم شہزاد، نائیک جلیل، صوبے دار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں۔
Comments are closed.