بدھ یکم شعبان المعظم 1444ھ 22؍فروری 2023ء

راولپنڈی: خواجہ سرا کے قاتل خواجہ سرا کو سزائے موت

راولپنڈی کی عدالت میں جرم ثابت ہونے پر خواجہ سرا کو قتل کرنے والے مجرم خواجہ سرا کو سزائے موت سنا دی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی جہانگیر علی نے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔

خواجہ سرا عامر مسیح عرف پولی کو گزشتہ سال جون میں راول ٹاؤن میں قتل کیا گیا تھا۔

خواجہ سرا مجرم غلام مرتضیٰ عرف انمول نے ذاتی رنجش پر عامر مسیح عرف پولی کو چھریوں کے وار سے قتل کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.