وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائمز ونگ نے بچوں کی نازیبا تصاویر بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائمز ونگ نے کارروائی کی، جس کے دوران بچوں کی نازیبا تصاویر رکھنے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے انکوائری کے دوران ملزم کے گھر چھاپہ مار کر الیکٹرانک ڈیوائس برآمد کرلی ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق الیکٹرانک ڈیوائس سے بچوں کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو برآمد ہوئیں۔
Comments are closed.