منگل 13؍رمضان المبارک 1444ھ4؍اپریل2023ء

راولپنڈی: برطانیہ پلٹ فیملی سے ڈکیتی

راولپنڈی میں برطانیہ پلٹ فیملی سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر 2400 پونڈز، 10 تولے زیور اور پاسپورٹ چھین لیا۔

تھانہ گوجر خان پولیس نے متاثرہ فیملی کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ فیملی اسلام آباد ائیرپورٹ سے آبائی علاقے گوجر خان جارہی تھی۔

متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ ڈاکو موبائل فونز، گھڑیاں اور دیگر سامان بھی لوٹ کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.