بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راولپنڈی: بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی معطل

راولپنڈی میں بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر بڑا ریلیف دے دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی معطل کر دی ہے۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس جواد الحسن نے ایف پی اے معطل کر کے آئیسکو کے سربراہ کو 15 ستمبر کو طلب کر لیا۔

لاہورہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے واپڈا اور نیپرا کو ایف پی اے وصولی سے روک کر آئندہ تاریخ پر ان سے جواب طلب کر لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.