جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

راولپنڈی: ایس ایچ او تھانہ ریس کورس فائرنگ میں شہید

راولپنڈی کے علاقے کچہری چوک میں فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ ریس کورس شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او میاں عمران عباس فیملی کے ہمراہ جارہے تھے کہ کچہری چوک پر انہیں شہید کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق عمران عباس پر موٹر سائیکل سواروں نے پیچھا کر کے کچہری کے قریب فائرنگ کی۔

ایس ایچ او تھانہ ریس کورس فرائض انجام دے رہے تھے، عمران عباس گولیاں لگنے سے جان کی بازی ہار گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.