جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کی بجلی بحال کردی گئی، جیل انتظامیہ

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل اور اس کے اطراف میں 10 گھنٹے بعد بجلی بحال کردی گئی۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) حکام کے مطابق 132 کے وی ٹرانسمشن لائن پر کام کے باعث علاقے میں بجلی کی سپلائی معطل رہی۔

اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات قید ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرانسمیشن لائن کی مینٹیننس کے سلسلے میں آئیسکو کی جانب سے راولپنڈی اڈیالہ جیل کی بجلی سپلائی معطل کردی گئی تھی۔

بجلی کا متبادل نظام نہ ہونے سے قیدیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے جیل کا نظام بھی متاثر ہوا۔

آئیسکو نے بجلی سپلائی معطلی کا مراسلہ جیل انتظامیہ کو 13 دسمبر کو جاری کیا تھا۔

آئیسکو مراسلے میں کہا گیا تھا کہ 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن پر کام جاری ہے، ملحقہ علاقوں میں بجلی معطل رہے گی۔ ٹرانسمیشن لائنز پر کام ہونے پر 13 ملحقہ علاقوں میں سپلائی معطل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.