بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

راولپنڈی: آن لائن لون معاملہ، گرفتار 9 ملزمان مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

آن لائن لون کمپنی کے نمائندوں کی دھمکیوں کے باعث شہری کی خودکشی کے معاملے میں آن لائن لون کمپنی کے گرفتار 9 ملزمان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ 

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے راولپنڈی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تفتیش میں ملازمین نے انکشاف کیا کہ آن لائن لون دینے والی کمپینز میں ٹارچر کالز کے الگ سیکشن بنے ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے مزید ڈیوائسز، موبائل اور لیپ ٹاپ برآمد کرنے ہیں، آن لائن لون کمپنیوں کی بلیک میلنگ سے مزید متاثرین سامنے آئے ہیں۔

حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیرقانونی آن لائن لون کمپنیوں کا نیٹ ورک پورے ملک میں پھیلا ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.