بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راولپنڈی، 28 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری

عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے راولپنڈی کے 28 مقامات کو کورونا وائرس ہاٹ اسپاٹس قرار دیتے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے 28 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن 10 دن تک جاری رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن، صادق آباد، ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا 12 سیکنڈ میں ایک شخص سے دوسرے کو لگ سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈھوک علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، چوڑ ہڑپال، گلزار قائد، چکلالہ اسکیم تھری، ٹینچ بھاٹا میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن  کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لالہ رُخ، گلشن آباد، وارث خان، شمس آباد، شکریال بھی کورونا کے ہاٹ اسپاٹس قرار دیئے گئے ہیں۔

برطانیہ میں امریکی دواساز کمپنی فائزر کی لگائی جانے والی عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین کے سائیڈ افیکٹ سامنے آنے لگے، کرونا وائرس ویکسین سے الرجی کے 2ممکنہ کیسز سامنے آگئے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق امرپورہ، افشان کالونی، آریہ محلہ، اصغرمال، ڈھوک چودھریاں میں بھی لاک ڈاؤن ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.