جمعرات 20؍شوال المکرم 1444ھ11؍مئی 2023ء

راولپنڈی، لاہور اور پشاور کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کا گشت

راولپنڈی، لاہور اور پشاور کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کے جوان ٹرکوں اور گاڑیوں پر گشت کر رہے ہیں۔

لاہور میں پاک فوج کے دستے مین بلیوارڈ گلبرگ، لبرٹی، جیل روڈ سمیت مختلف علاقوں میں گشت کر رہے ہیں۔

محکمہ داخلہ نے لاہور میں پاک فوج کی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

راولپنڈی کینٹ میں جی ایچ کیو کے قریب پاک فوج کے دستے گشت کر رہے ہیں۔

پشاور میں پاک فوج، پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری نے صدر کے علاقے میں مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.