کشمیر پریمئر لیگ (کے پی ایل) کے پہلے میچ میں راولاکوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کو 195 رنز کا ہدف دے دیا۔
آزاد کشمیر کے مظفر آباد اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں راولاکوٹ ہاکس کے احمد شہزاد نے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔
شاہد خان آفریدی میچ میں 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، یوں راولاکوٹ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 194 رنز بنائے۔
اس سے قبل میرپور رائلز نے ٹاس جیت کر راولاکوٹ ہاکس کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
کے پی ایل کا پہلا میچ جیو سوپر سے براہ راست نشرکیا جارہا ہے۔
Comments are closed.