جمعرات 6؍صفر المظفر 1445ھ24؍اگست 2023ء

رانی پور میں تشدد سے بچی کی موت، ملزمان کی مقدمے پر اثرانداز ہونےکی کوشش

ضلع خیرپور کی تحصیل رانی پور میں تشدد سے کم سن بچی فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں مقدمے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے۔

 پولیس کے خلاف نفرت انگیز تقریر اور شرپسندی پر ایک اور مقدمہ درج  کرلیا گیا، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تین نامزد اور 40 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق رانی پور حویلی کے مزید 3 افراد کے ڈی این اے لے کر لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

مقدمے میں علی حسن ملاح اور مرید سولنگی کو نامزد کیا گیا ہے، ملزمان نے گزشتہ روز ہجوم کو جمع کرکے پولیس کے خلاف بیانات دیے تھے۔

ملزمان مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کوششیں کر رہے ہیں، پولیس اہل کاروں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب ورثاء کی درخواست پر مرکزی ملزم اسد شاہ کی اہلیہ ملزمہ حنا شاہ کے والد فیاض شاہ کو بھی مقدمے میں نامزد کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ بچی کی والدہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ فاطمہ کو فیاض شاہ کے حوالے کیا تھا، جس نے بچی کو حنا شاہ کے گھر چھوڑا، مقدمے سے پیچھے ہٹنے کیلئے حنا شاہ کا والد فیاض شاہ دھمکیاں دے رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.