رانی پور میں گھر میں کام کرنے والی کمسن بچی کی تشدد سے ہلاکت کے مقدمے میں نامزد ملزمہ حنا شاہ کی عبوری ضمانت ختم ہوئے 2 روزگزر چکے لیکن حنا شاہ اورفیاض شاہ کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے 2 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حنا شاہ اور فیاض شاہ کراچی میں ہیں، بچی کے ورثاء پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
مقدمے پر اثرانداز ہونے، دھمکیاں دینے اور پولیس کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا، مقدمہ تین نامزد ،40 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ رانی پور میں درج ہے۔
ہیومن رائٹس اور خیرپور میڈیکل نرسنگ کالج کی طالبات نے کالج کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرکے فاطمہ کے تمام قاتلوں کو گرفتار کرکے سزا دلوانے اور ورثاء کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments are closed.