وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو پی پی 38 پر ن لیگ کی شکست تسلیم کرنی چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران عثمان ڈار نے کہا کہ ہم نے ڈسکہ الیکشن میں ہار مانی تھی۔
انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہر نتیجے کو متنازعہ نہ بنایا جائے، آزاد کشمیر کی شکست کے باعث سیالکوٹ میں ن لیگی ورکرز کی ہمت پست تھی۔
عثمان ڈار نے مزید کہا کہ ن لیگ یہاں کئی دہائیوں سے جیتتی آئی ہے لیکن حلقے کی حالت خراب ہے، ن لیگ کے امیدوار نے پچھلے الیکشن جتنے ووٹ بھی نہیں لیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ صاحب آپ کا دھاندلی کا چورن نہیں بکے گا شکست تسلیم کرلیں۔
عثمان ڈار نے یہ بھی کہا کہ میاں صاحب کی کوشش ہوتی ہے کہ ریاست کو شرمندہ کیا جائے۔
Comments are closed.