پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ رانا صاحب! عمران خان سے قتل کی سازش کے ویڈیو ثبوت لیے بغیر اس کو چھوڑنا مت۔
مریم نواز نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے جان کو خطرے سے متعلق دیئے گئے بیان پر تنقید کی ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی دیں مگر قوم کے مجرم اور سب سے بڑے فتنے کو اس کی اوقات سے باہر مت کریں۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ 4 سال میں عوام کے پیسے پر پروٹوکول کی جو لت اس کو لگ گئی ہے وہ وہی مانگ رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنااللّٰہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نیازی امریکی سازش کی طرح اب مسلسل اپنی جان کو خطرے کا بیانیہ بنا رہے ہیں۔
رانا ثنااللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جان کو ممکنہ خطرے سے متعلق اگر ٹھوس ثبوت عمران نیازی کے پاس ہیں تو اسے وزارت داخلہ سے شیئر کریں۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ حکومت عمران نیازی کو ممکنہ خطرے سے متعلق معاملے کی تحقیقات کروانے کے لیے تیار ہے، عمران نیازی چاہیں تو جان کو خطرے سے متعلق معاملے پر جوڈیشل کمیشن بھی قائم کر سکتے ہیں۔
Comments are closed.