رانا شمیم نے توہین عدالت کیس میں پراسیکیوٹر کی تبدیلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
رانا شمیم نےاٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو بطور پراسیکیوٹر ہٹانے کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ از خود نوٹس کے توہین عدالت کیس میں اٹارنی جنرل کو پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا۔
رانا شمیم نے کہا کہ اٹارنی جنرل کا پہلے دن سے میرے خلاف رویہ جارحانہ ہے، اٹارنی جنرل وفاقی حکومت کی نمائندگی کرتے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل سزا دلوا کر پی ٹی آئی حکومت کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔
Comments are closed.