بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رانا شمیم کا حلف نامہ منگوانے کا خط عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے، اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل نے رانا شمیم کا اصل حلف نامہ برطانیہ سے منگوانے کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے لکھا گیا خط اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کراتے ہوئے اسے عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کردی گئی۔

اٹارنی جنرل نے سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا اصل بیان حلفی برطانیہ سے منگوانے کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے لکھا گیا خط ایک متفرق درخواست کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا ہے، خط کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی، توہین عدالت کیس میں فریق بننے سے متعلق وکیل رائے نواز کھرل کی درخواست بھی مسترد ہوگئی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جج بیان حلفی پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو دیں، کسی بھی قسم کے ابہام سے بچنے کے لیے حلف نامہ سربمہر لفافے میں ہائی کمیشن لندن کو بھیجا جائے۔

پاکستانی ہائی کمیشن حلف نامہ وزارت خارجہ کے ذریعے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.