لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ، سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن عدالت کا حکم معطل کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کانسٹیبل محمد اسلم کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سیشن عدالت نے لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کے الزام میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور پولیس افسران پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
دائر درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے یہ حکم دیتے ہوئے حقائق کو مکمل طور پر سامنے نہیں رکھا، استدعا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ سمیت دیگر حکام کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے اندراج مقدمہ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو آئندہ سماعت کیلئے نوٹس جاری کردیئے اور جواب طلب کر لیا۔
Comments are closed.