بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رانا ثنا نے عمران کا مذاکرات سے متعلق بیان مسترد کردیا

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے مذاکرات سے متعلق بیان کو مسترد کردیا۔

 جیو نیوز  کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ  ہمارے عمران خان کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، یہ ہمیشہ مذاکرات کی نفی کرتے رہے ہیں۔

ملک احمد خان نے کہا کہ پنجاب اور کے پی حکومتوں کے وسائل استعمال کیے گئے ہیں، صوبائی حکومتوں کے وسائل کے استعمال کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دی ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اگر یہ سمجھتا ہے کہ چڑھائی کے خوف سے الیکشن کا اعلان کر دیں گے تو یہ بھول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی سیاست نہیں ریاست بچائی ہے، سخت فیصلے کرنے کا وقت گزر گیا، ملک کو گرتی معیشت سے نکال لیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان دھمکی دے رہا ہے کہ جتھے لے کر آؤں گا، 25 مئی کو یہ کتنی اسٹریٹ پاور لے آئے تھے جو باتیں کر رہے ہیں۔

نواز شریف کے ساتھ دفتر سے روانہ ہوتے وقت مریم نواز سے صحافیوں نے کل کے ضمنی الیکشن پر تبصرے کی بات کی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں اضافے سے انہیں 10-15 ہزار ووٹ کا فائدہ ہوا، مسلم لیگ ن کی ساری قیادت سیلاب متاثرین کی مدد میں لگی تھی، 2 ماہ میں بجلی کے بلوں میں اضافے نے لوگوں کو تڑپا دیا ہے، بجلی کے بل میں اضافے سے سیاسی طور پر ہمیں نقصان پہنچا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ فیصل آباد میں پاور لومز کی فیکٹریاں بند ہیں، وہ بل ادا نہیں کر سکتے۔

انہوں نے ضمنی انتخابات سے متعلق کہا کہ الیکشن پُرامن اور صاف شفاف ہوئے ہیں، پنجاب میں نگراں سیٹ اپ ہوتا تو ان حلقوں میں پی ٹی آئی نظر نہیں آتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.