ہفتہ2؍ربیع الثانی 1444ھ29؍اکتوبر 2022ء

رانا ثنا اللّٰہ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی آڈیو سنا دی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی آڈیو سنا دی۔ آڈیو لیک میں علی امین گنڈاپور ایک شخص سے بندوقیں اور بندے لانے کا کہہ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، اسلام آباد آکر جلسہ کرنا ان کا مقصد نہیں۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی متعین جگہوں پر دھرنا دینا بھی اس کا مقصد نہیں، ان کا مقصد لاشیں گرانا، الجھاؤ پیدا کرنا اور تشدد ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ شخص عوام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے الجھانا چاہتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.