وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا گجرات میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی، کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ ایک شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی نے رانا ثنا کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کی کاپی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
اپنے بیان میں مونس الہٰی نے کہا کہ رانا ثنا صاحب آپ ہمارے لیڈر عمران خان کے خلاف جھوٹا مقدمہ بناتے ہو اب آپ کے خلاف سچا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مونس الہٰی نے کہا کہ رانا ثنا کی گرفتاری عنقریب ہوگی۔
Comments are closed.