وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سرحد پار سے سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
یہ مذمت وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے جاری کیے گئے بیان کے ذریعے کی ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان حکومت سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملوں کو روکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختون خوا کے ضلع کرم میں سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے ان شہداء میں نائیک محمد رحمٰن، نائیک معویز خان اور سپاہی عرفان اللّٰہ شامل ہیں۔
Comments are closed.