بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رانا ثناء کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد ، گرفتار کرنے کا حکم

راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کی عدالت نے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا دوبارہ حکم دے دیا۔

راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کی عدالت نے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے اینٹی کرپشن حکام کی توہینِ عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کر دی۔

عدالت نے اینٹی کرپشن ٹیم کو رانا ثناء اللّٰہ کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری رکھنے کا حکم بھی دیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹ گرفتاری پر ایڈریس فیصل آباد کا ہے۔

عدالت کی جانب سے ایک بار پھر رانا ثناء اللّٰہ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔

واضح رہے کہ ماڈل ٹرائل کورٹ کے جج غلام اکبر نے رانا ثناء اللّٰہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.