وفاقی وزير داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے چیف جسٹس کی ساس کی مبینہ آڈیو پر ازخود نوٹس لے کر اس کا فارنزک آڈٹ کروانے کا مطالبہ کردیا۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو پر سوموٹو لیاجائے، اگر گفتگو درست ہے تو ان سے پوچھ گچھ کرنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن کے متعلق گفتگو ہے ان کو استعفیٰ دینا چاہیے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی آڈیو پر بھی اب تک ازخود نوٹس نہیں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ضد اور انا پر فیصلے ہو رہے ہیں، انصاف کے ایوانوں میں بیٹھے لوگ بچوں، عزیزوں، ساس سسر کے کہنے پر فیصلے کرتے ہیں۔
Comments are closed.