مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللّٰہ نے وزیراعظم اور وفاقی وزرا کو چیلنج کیا ہے کہ بندے پورے ہیں تو اسمبلی اجلاس بلائیں، اپنے ارکان پر الزام نہ لگائیں جو عوام کو کنگال کرنے پر آپ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں،عمران نیازی کا اپنے ممبران پر خریدے جانے کا الزام لگانا ممبران کی تضحیک ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے ایک بیان میں کہا کہ دیگر ارکان کو چھوڑیں، پرویز خٹک پہلے اپنے بھائی کو تو پی ٹی آئی میں واپس لے آئیں،بندے پورے ہیں تو اسمبلی کی کرسیاں اورقالین کیوں اکھاڑ دئیے؟اپنے وزرا پر خریداریوں کےالزامات لگا کر حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کرلیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی بلا تاخیر اجلاس بلائیں تحریک عدم اعتماد ناکام بنائیں اور اپنے دعوؤں کو سچ کر دکھائیں، بڑھکیں مارنے اور روزانہ ہلکان ہونے کی بجائے اسمبلی اجلاس بلائیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ارکان پورے ہیں تو اپوزیشن ارکان کی خریداری کی ضرورت کیوں پڑگئی؟۔
Comments are closed.