بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رانا ثناء نے نور عالم خان کے گھر پر حملے کا نوٹس لے لیا

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے پشاور میں گھر پر شرپسندوں کے حملے کا نوٹس لے لیا۔

وزیر داخلہ نے سیکرٹری داخلہ کو نور عالم خان اور ان کے اہل خانہ کو فول پروف سیکیورٹی دینے کا حکم دے دیا۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آئی جی کے پی سے رابطہ کر کے نور عالم کے گھر اور اہلخانہ کی سیکیورٹی یقینی بنائیں، ان پر پی ٹی آئی کے غنڈوں کا حملہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمران خان کی غنڈہ گردی اور ملک میں انتشار پھیلانے کی گندی سازش ہے، اگر کسی سیاسی مخالف یا اس کے اہلخانہ کو نقصان پہنچا تو عمران خان ذمہ دار ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی مخالفت کو گھر کی چار دیواری کے اندر لے جانے کی حماقت سے باز آجائیں، عمران خان اور اس کے شرپسندوں کو خبردار کرتا ہوں کہ قانون ہاتھ میں نہ لیں۔

نور عالم کا کہنا تھا کہ یہ میرے گھر پر حملہ کرکے امن وامان کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے تھے، پولیس نے حملہ کرنے والے افراد کو تحفظ دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نور عالم خان تنہا نہیں، قانون اور ہم سب اُن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا تھا کہ عمران خان نے پشاور میں ان کے گھر پر حملے کیلئے غنڈے بھیجے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے پی محمود جان اور ارباب وسیم نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ حملہ کیا، میرے گاؤں کے لوگوں نے ان کو بھگادیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.