مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کو انتہائی موثر قرار دے دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 8 فروری 2024ء کو انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر اب کسی کو کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پہلے جو فیصلہ کیا تھا، وہ بھی بہت واضح تھا، آج کا فیصلہ تو بہت موثر ہے۔
ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرکے الیکشن کرانے میں رکاوٹ ڈالی۔
اُن کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو انتخابات کے انعقاد پر اب کسی کو کوئی ابہام نہیں ہوناچاہیے، ہائی کورٹ میں لارجر بینچ کل بننا چاہیے تھا لیکن آج بنا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ الیکشن تاخیر سے کرانے کی سازش میں پی ٹی آئی اور دیگر لوگ ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن بھی اسی بیوروکریسی نے کرائے تھے، اس کے انعقاد میں بیوروکریٹ اور جوڈیشل افسران شامل تھے۔
Comments are closed.