bbw hookups app whatsapp groups for hookups hookup Roosevelt New Jersey hookup Longmeadow

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رانا ثناء اللّٰہ کی عمران خان کے خلاف مقدمات درج کرنے کی استدعا، ذرائع

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مقدمات درج کرنے کی استدعا کردی۔

 وزیر داخلہ راناثناء اللّٰہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ مسلح جتھوں کے ساتھ وفاق پر حملہ تھا۔

عمران خان نے کہا کہ ’اگر ہم دیوالیہ کر جاتے ہیں تو پاک فوج ہِٹ ہوگی، جب فوج ہِٹ ہوگی تو ہم سے ایٹمی پروگرام لے لیا جائے گا‘۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ  نے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی کمیٹی سے استدعا کی ہے، کابینہ کمیٹی اپنی حتمی سفارشات وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرے گی۔

وفاق پر حملے کے مقدمے کی اجازت صرف وفاقی حکومت دے سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس افسران اور اسلحہ عمران خان کے ساتھ تھا، جس کے شواہد ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے اٹک پل پر کے پی اور جی بی پولیس کے رکاوٹیں ہٹانے کے شواہد پیش کردیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.