جمعرات 6؍صفر المظفر 1445ھ24؍اگست 2023ء

رانا ثناء اللّٰہ کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست نمٹا دی گئی

سپریم کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست نمٹا دی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اطہر من اللّٰہ پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف انکوائری کالعدم قرار دے چکی ہے۔

سپریم کورٹ نے نیب کی درخواست غیرمؤثر ہونے پر نمٹا دی۔

نیب نے رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.