وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللّٰہ نے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو وارننگ دے دی۔
جیو نیوز سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے کوئی نرمی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ قانونی معاملے میں غیر قانونی اور فسادی طرزِ عمل برداشت نہیں کریں گے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکومت نے سرکاری و نجی املاک میں داخل ہونے یا توڑ پھوڑ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ شرپسندوں اور غنڈا گردوں سے قانون کے مطابق ڈیل کریں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی کی گرفتاری کرپشن کیس میں ہوئی ہے، ریاست پر حملہ آور ہونے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی دہشت گردوں اور غنڈوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پالیسی کے تحت مظاہرین کےخلاف طاقت کا استعمال نہیں کیا، جس سے جانی نقصان ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گردی ہے، ان کے چہرے، لیڈر اور تقریر کرنے والوں کے شواہد موجود ہیں، یہ لوگ دہشت گردی کے کیس میں نہیں بچیں گے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ نیب کے پاس وارنٹ تھا نیب نے اسلام آباد پولیس سے مدد مانگی، اس معاملے میں سیکریٹری داخلہ کا کوئی کردار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وارنٹ کی تعمیل نیب کے ہاتھ میں تھی جسے عدالت نے درست قرار دیا، نیب کی آزادانہ ورکنگ ہے، چیئرمین نیب سے اس سلسلےمیں کوئی بات نہیں ہوئی۔
Comments are closed.