پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کو بڑھکیں مارنے کا بڑا شوق ہے، ہم اسلام آباد پر حملہ آور نہیں ہوں گے، پُرامن احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات کے بعد سے پی ڈی ایم بوکھلا چکی ہے، ان کو پتہ چل گیا ہے کہ عمران خان پی ڈی ایم کی حکومت ختم کرنے جا رہا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا ذیلی ادارہ بن چکا ہے، جن لوگوں کو غیر ملکی بنایا جا رہا ہے وہ تمام لوگ پاکستانی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کل شام 4 بجے اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج ہوگا، پاکستان کے عوام کو بھی الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ جب معاملہ عدالت پہنچے گا تو کلین چٹ مل جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں کمی ایک اچھا اقدام ہے۔
Comments are closed.