وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اسٹیٹ بینک کے افسران کو خبردار کردیا۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے جو افسران الیکشن کمیشن کو رقم ادا کریں گے، انہیں ریکوری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ایسا نہ ہو افسران ساری زندگی 21 ارب روپے کی ادائیگی کرتے رہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں الیکشن کے سلسلے میں 21 ارب روپے جاری کرنے کےلیے کل آخری تاریخ ہے۔
سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کیلئے رقم جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
حکم نامہ میں کہا گیا تھا کہ وزارت خزانہ نے بتایا ہے 17 اپریل تک 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دیں گے۔
سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک اور وزرات خزانہ سے 18 اپریل تک فنڈز فراہمی کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
Comments are closed.