پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ سمیت کوئی بھی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، عمران خان کے پیچھے پوری قوم کھڑی ہے۔
نوشہرہ میں جسلے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت عمران خان سے خوفزدہ نظر آتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو دن رات اُٹھتے بیٹھتے صرف عمران خان نظر آتا ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران اپنی شکست کے خوف سے جلد انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔
Comments are closed.