مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کو وزیر داخلہ بنائے جانے اور مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ملک کے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم آج مولانا فضل الرحمٰن،بلاول بھٹو،آصف زرداری،خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتوں میں وفاقی کابینہ میں حصہ داری کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی اور آج رات تک وفاقی کابینہ کا اعلان کر دیا جائے گا۔
Comments are closed.