اسپین سے تعلق رکھنے والے نامور ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر ابوظبی میں انہوں نے ایک نمائشی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی جس کے بعد اسپین پہنچنے پر انہوں نے اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رافیل نڈال نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ وہ حال ہی میں کچھ ناخوشگوار حالات سے گزرے ہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ وہ آہستہ آہستہ صحتیاب ہوجائیں گے۔
رافیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، جبکہ حال ہی میں خود سے ملنے والے لوگوں کو اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بارے میں بھی آگاہ کردیا۔
ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ مستقبل کے ٹورنامنٹس کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کرتے رہیں گے۔
Comments are closed.