اسپین کے رافیل نڈال نے روس کے ڈینئل میدویدیف کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن ٹینس جیت لیا۔
میلبرن میں سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے فائنل میں رافیل نڈال اور ڈینئل میدویدیف کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا، جس کا فیصلہ 5 گھنٹے اور 24 منٹ کے کھیل کے بعد ہوا، جس میں نڈال نے کامیابی حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔
اس فتح کے ساتھ رافیل نڈال سب سے زیادہ 21 مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی بن گئے اور انہوں نے راجر فیڈرر اور جوکووچ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
Comments are closed.