جمعہ5؍ربیع الاول 1445ھ22؍ستمبر 2023ء

راشد لنگڑیال نے بجلی چوری میں بھکر اور ڈی آئی خان کا موازنہ پیش کردیا

سیکریٹری توانائی راشد لنگڑیاں نے بجلی چوری میں بھکر اور ڈیرہ اسماعیل (ڈی آئی) خان کا موازنہ پیش کردیا۔

ایک بیان میں راشد لنگڑیال نے کہا کہ دونوں اضلاع ایک دوسرے کے ہمسائے ہیں، بھکر اور ڈی آئی خان میں غربت ایک جیسی ہے۔ ایک ضلع میں شہری علاقے کچھ زیادہ ہیں، ایک ضلع میں خواندگی کی شرح دوسرے سے کچھ زیادہ ہے۔

سیکریٹری توانائی کے مطابق دونوں اضلاع میں بجلی چوری کا فرق اتنا زیادہ ہے، جیسے یہ مختلف براعظموں میں واقع ہوں۔

ڈی آئی خان میں 16 ارب کی بجلی فراہمی کی جاتی ہے جس میں صرف 6 ارب روپے وصول کیے جاتے جبکہ 10 ارب کی بجلی چوری ہوجاتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دوسری طرف بکھر میں 13 ارب روپے کی فراہم کردہ بجلی میں سے 12 ارب وصول کیے ہیں، صرف 1 ارب کی بجلی چوری کی گئی۔

راشد لنگڑیال کے مطابق ڈی آئی خان میں خواندگی کی شرح 38 جبکہ بھکر میں 49 فیصد ہے، دونوں اضلاع میں بالترتیب 8 اور 6 فیصد لیپ ٹاپ استعمال ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان کا شہری حصہ 22 فیصد جبکہ بھکر کا شہری حصہ صرف 16 فیصد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.