پیر 19؍محرم الحرام 1445ھ7؍اگست2023ء

راشد لطیف نے وائٹ بال کرکٹرز کیلئے بھی پنشن کا مطالبہ کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے وائٹ بال کرکٹرز کے لیے بھی پنشن کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے راشد لطیف نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو وائٹ بال کرکٹرز کے لیے پنشن کی اسکیم تیار کرنی چاہیے، کرکٹرز کو پنشن کی سہولت سے دور رکھنا نا انصافی ہے۔

راشد لطیف نے لکھا کہ کچھ کرکٹرز صرف وائٹ بال کرکٹ ہی کھیلتے ہیں۔ پنشن کے لیے 60 سال کی عمر کو کم کر کے 50 سال کیا جائے اور  پنشن تو کرکٹ چھوڑنے کے دو تین سال بعد شروع ہو جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ پی سی بی اس وقت سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو پنشن کی سہولت دیتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.