جمعیت علماء اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مقابل الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں راشد محمود سومرو نے کہا کہ پارٹی ہدایت پر لاڑکانہ سے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف الیکشن لڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ تاثر دیا گیا ہے کہ سندھ میں ون مین شو ہے، کوئی دوسری جماعت کامیاب نہیں ہوسکتی۔
جے یو آئی (ف) سندھ کے رہنما نے مزید کہا کہ دھاندلی کے خلاف ایسی تحریک چلائیں گے جو ان کی حکومت کو ہلا دے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جے یو آئی روز اول سے سندھ میں عوام کی بھلائی کے کام انجام دیتی رہی ہے۔
Comments are closed.