بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راشد خان کے فیملی ارکان لاہور میں میچ دیکھیں گے

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز میں شامل افغانستان کے کرکٹر راشد خان کی فیملی کے ارکان لاہور میں میچ دیکھیں گے۔

اس حوالے سے ایک بیان میں لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا کا کہنا ہے کہ راشد خان کے بھائی اور کزنز لاہور میں میچز دیکھیں گے، ان کی فیملی کے ارکان انہیں پہلی مرتبہ ایکشن میں دیکھیں گے۔

ثمین رانا نے مزید کہا کہ راشد خان لاہور میں کھیلنے کے لئے بے تاب ہیں، گزشتہ سیزن میں ان کی خواہش پوری نہیں ہو سکی تھی۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے دوران کھلاڑیوں و شائقین کو بھرپور سیکیورٹی دی جائے گی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈیوڈ ویسا دو سال پہلے کی طرح لاہور میں کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں، خوشی ہے کہ دو برس کے بعد لاہور میں پی ایس ایل کے میچز ہو رہے ہیں۔

لاہور قلندرز کے سی او او کاکہنا ہے کہ لاہور میں ہر ٹیم کو سپورٹ ملتی ہے ،زیادہ سے زیادہ فینز اسٹیڈیم آئیں، لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے شہریوں کو مایوس نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں کنڈیشنز اور خاص طور اوس سب کے لئے چیلنج ہوگی، پی سی بی انتظامات کر رہا ہے،امید ہے کہ اوس کے اثرات کم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیلنجز تو رہتے ہیں لیکن پی ایس ایل کا زیادہ سے زیادہ شہروں میں ہونا بہت ضروری ہے۔

خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں دو دن آرام کے بعد آج سے لاہور میں میدان سجے گا، پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے لیے تمام ٹیمیں لاہور پہنچ گئی ہیں۔

لاہور کے مختلف مقامات پر کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں کردی گئی ہیں، دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.