بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راشد خان نے کراچی میں پاک آسٹریلیا ٹیسٹ پر کیا تبصرہ کیا؟

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور ورلڈ کلاس اسپنر راشد خان نے بھی پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کی تعریف کی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر راشد خان نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ اپنے بہترین مقام پر ہے۔ 

کراچی ٹیسٹ کی آخری اننگز میں بابر اعظم وہ واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے 6 سیشنز میں بیٹنگ کی۔

انہوں نے دونوں ٹیموں کی تعریف میں کہا کہ دونوں ٹیموں کی جانب سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔

ساتھ میں انہوں نے اس میچ کے بہترین بلے بازوں بابر اعظم، عبداللہ شفیق، محمد رضوان اور عثمان خواجہ کو بھی شاباش دی۔ 

راشد خان نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ دیکھنے کے لیے بہت اچھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.