افغانستان کے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان بنگلادیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کا کہنا ہے کہ راشد خان انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف دو ون ڈے میچز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔
اے سی بی کے مطابق مینجمنٹ اور میڈیکل ٹیم نے راشد خان کی فٹنس کو اولین ترجیح دی۔ راشد خان کو بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں احتیاطی طور پر آرام دینے کا فیصلہ کیا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ راشد خان کےلیے آرام کا فیصلہ ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ سے پہلے ان کی فٹنس کےلیے کیا گیا۔
خیال رہے کہ بنگلادیش اور افغانستان کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 14 سے 18 جون تک ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.