پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے اپنی مدتِ ملازمت میں توسیع کے بدلے پاناما کا معاملہ حل کرنے کی پیشکش کی تھی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ جنرل راحیل شریف بار بار توسیع کا پیغام بھجواتے رہے، بالآخر انہوں نے نواز شریف سے براہِ راست توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے پاناما کا معاملہ حل کروانے کی پیشکش کی تھی۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی پیشکش کو نواز شریف نے رَد کر دیا تھا۔
سینیٹر عرفان صدیقی کا تفصیلی انٹرویو پروگرام جرگہ میں ہفتے کی رات 10 بج کر 5 منٹ پر جیو نیوز پر نشر ہوگا۔
Comments are closed.